دھرمیندر نے آبائی زمین چچازاد بھائیوں کے نام کر دی

دھرمیندر نے اپنی آبائی زمین چچازاد بھائیوں کو دے دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لدھیانہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لیجنڈری بھارتی اداکار دھرمیندر نے اپنی کروڑوں کی آبائی زمین اپنے چچازاد بھائیوں کے نام کر دی۔

دھرمیندر کی جڑیں ہمیشہ ان کی آبائی زمین سے جڑی رہیں، اگرچہ فلمی کیریئر کی وجہ سے انہیں گاؤں چھوڑنا پڑا۔ ان کے خاندان کے دیگر افراد اب بھی اسی گاؤں میں رہتے ہیں۔

ایک دہائی قبل دھرمیندر نے اپنی زمین اپنے چچازاد بھائی کے حوالے کی جنہوں نے ان کی غیرموجودگی میں اس کا خیال رکھا۔

دھرمیندر کے بھتیجے بوٹا سنگھ دیول نے بتایا کہ دھرمیندر نے 2016 میں 19 کنال اور 3 مرلہ زمین منجیت سنگھ اور شنگارا سنگھ کے نام کی۔

دھرمیندر نے اپنی زندگی کے آخری برس کھنڈالہ میں فارم ہاؤس میں گزارے، جہاں سے انہوں نے مداحوں کے لیے ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

دیگر متعلقہ خبریں