مراکش اور کینیڈا کا فٹ بال میچ، ریفری نے 8 یلو کارڈ دکھا دیے

فٹ بال ورلڈ کپ میں مراکش اور کینیڈا کے درمیان پہلے پری کوارٹر فائنل میں ریفری نے 8 یلو کارڈز دکھائے۔ رف گیم کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کئی کارڈز ملے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مراکش اور کینیڈا کا فٹ بال میچ، ریفری نے 8 یلو کارڈ دکھا دیے

ہیوسٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) فٹ بال ورلڈ کپ میں مراکش اور میزبان کینیڈا کے درمیان پہلے پری کوارٹر فائنل میں 8 یلو کارڈز دکھائے گئے۔ ریفری نے کھلاڑیوں کے رف گیم کی وجہ سے پہلے ہاف میں 6 کارڈز دیے۔

ریفری نے پہلے ہاف کے 40 ویں منٹ میں مراکش کے اشرف حکیمی اور کینیڈا کے رچی لریا کو یلو کارڈز دکھائے۔ کینیڈا کے جوناتھن ڈیوڈ کو 43 ویں منٹ میں کارڈ دیا گیا۔

مراکش کے گول اسکورر اونہائی کو فاؤل کرنے پر 45 ویں منٹ میں یلو کارڈ ملا۔ دوسرے ہاف میں بلال، لیوک ڈی اور کائل لارین کو کارڈز دیے گئے۔

یہ میچ ہیوسٹن میں کھیلا گیا جہاں مراکش اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان رف گیم دیکھنے میں آیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان کافی فاؤل پلے ہوا۔

واضح رہے کہ ایک میچ میں سب سے زیادہ یلو کارڈز ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کے میچ میں 18 تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں