بلوچستان میں بیکڑ اسپتال کی 50 کامیاب سرجریز، طبی سہولیات میں بڑا اقدام

بیکڑ اسپتال میں 50 کامیاب سرجریز، بلوچستان میں طبی سہولیات میں بڑی پیش رفت، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا عزم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں بیکڑ اسپتال کی 50 کامیاب سرجریز، طبی سہولیات میں بڑا اقدام

کوئٹہ: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے صحت کے میدان میں اصلاحات کے ثمرات نمایاں ہونے لگے ہیں۔ ضلع ڈیرہ بگٹی کے بیکڑ میں میر غلام قادر بگٹی میموریل اسپتال نے جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اسپتال کے جدید آپریشن تھیٹر میں اب تک 50 کامیاب سرجریز انجام دی جا چکی ہیں۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ تمام 50 آپریشن بغیر کسی پیچیدگی کے کامیاب ہوئے ہیں۔ سرجریز کی کامیابی کی شرح 100 فیصد رہی ہے، جسے ایک بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس پیش رفت کو صحت کے شعبے میں اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

حکومت بلوچستان نے سرکاری اسپتالوں میں جدید طبی آلات اور تربیت یافتہ عملے کی فراہمی پر زور دیا ہے۔ ان اصلاحاتی اقدامات کو جاری رکھا جائے گا تاکہ علاج معالجے کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ میر غلام قادر بگٹی میموریل اسپتال کی کامیاب کارکردگی حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔ وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے منصوبے دیگر اضلاع میں بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں