علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
علی امین گنڈاپور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر دی گئی جبکہ ان کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔














