اڈیالہ جیل کی سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنےکا فیصلہ

اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، نواحی علاقے ریڈ زون قرار، عمران خان کی سلامتی کے لیے خصوصی تدابیر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اڈیالہ جیل کی سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اس کے نواحی علاقے کو فوری طور پر ریڈ زون بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے نواحی علاقوں کی حدود کا حتمی تعین آج کر لیا جائے گا اور ریڈ زون کے اندر اور داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہر عملے کو بڑی تعداد میں تعینات کیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل میں قید افراد کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے زائد ہے اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سلامتی کے لیے خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جیل توڑنے کی کوشش پر ریاست کی جانب سے بھرپور ردعمل آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کو سیاسی گفتگو کرنے یا ملاقات میں ہوئی بات کو پبلک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں