بالی ووڈ اداکارہ پارول گلاٹی کے ساتھ مبینہ فراڈ، ملازمین پر سنگین الزامات

پارول گلاٹی نے بنگلورو اسٹور کے ملازمین پر 8 لاکھ روپے کی خرد برد کا الزام لگایا، پولیس تحقیقات میں مصروف۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بالی ووڈ اداکارہ پارول گلاٹی کے ساتھ مبینہ فراڈ، ملازمین پر سنگین الزامات

بنگلورو: (رائیٹ ناؤنیوز) بالی ووڈ اداکارہ پارول گلاٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اسٹور کے دو ملازمین نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی خرد برد کی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے پولیس اسٹیشن میں تحقیقات کے بارے میں بتایا۔

پارول گلاٹی نے کہا کہ اسٹور کے حسابات میں بے ضابطگیوں کا شبہ تھا، اور اچانک دورے پر فراڈ سامنے آیا۔ اسٹور مینجر نے اعتراف کیا کہ اس نے 8 لاکھ روپے کی رقم میں خرد برد کی ہے جبکہ دوسری ملازمہ مفرور ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمین روزانہ کمپنی کی مصنوعات فروخت کرتے تھے مگر صارفین کی ادائیگی اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں وصول کرتے تھے۔ اس نے کمپنی کو تقریباً چھ ماہ تک مالی نقصان پہنچایا۔

یہ معاملہ کمپنی کے لیے سنگین ثابت ہوا، جس سے نہ صرف مالی نقصان ہوا بلکہ صارفین کا اعتماد بھی متاثر ہوا۔ صارفین کو خبردار کیا گیا کہ وہ ہر خریداری پر بل حاصل کریں اور ادائیگی کی تفصیلات کی تصدیق کریں۔

واضح رہے کہ پارول گلاٹی کا اسٹور بنگلورو میں واقع ہے اور وہ کاروباری شخصیت کے طور پر بھی مشہور ہیں، مگر اس فراڈ نے ان کی بزنس کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں