حکومت کا جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافروں روکنے کا فیصلہ

حکومت نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے خلاف کارروائی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس میں پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں امیگریشن سسٹم میں اصلاحات کا بھی فیصلہ ہوا اور وزراء نے 7 روز میں سفارشات طلب کر لیں۔ جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ڈی پورٹ شدہ افراد کا پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد انہیں دوبارہ ویزہ نہ ملنے کو یقینی بنائیں گے اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس نیشنل پولیس بیورو سے جاری کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکٹر کا شفاف نظام وقت کا تقاضہ ہے اور لیبر ویزے پر جانے والے افراد کے پاس مستند دستاویزات کا ہونا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں