بہار میں شادی کے دوران رس گلے کی کمی پر دلہا دلہن کے خاندان الجھ پڑے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بودھگیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ریاست بہار کے ضلع بودھگیا میں ایک شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ بن گئی جب دلہا اور دلہن کے اہلخانہ رس گلے کی کمی پر آپس میں الجھ پڑے۔ یہ واقعہ 29 نومبر کو پیش آیا اور اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
شادی کی ابتدائی رسومات کے بعد جب دلہا اور دلہن منڈپ کی جانب بڑھ رہے تھے، تب ہی کھانے میں رس گلے کی کمی پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ یہ لڑائی اس ہوٹل میں ہوئی جہاں دلہن کا خاندان مقیم تھا، اور یہاں کے سی سی ٹی وی کیمروں نے اس جھگڑے کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اور دلہن کے خاندان والے ایک دوسرے پر کرسیاں اور برتن پھینک رہے ہیں، اور ان کے درمیان گھونسے اور دھکے بھی چل رہے ہیں۔ اس واقعے کے بعد دلہن کے اہلخانہ نے دلہا کے خاندان کے خلاف جہیز کا مقدمہ بھی درج کرادیا۔















