کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ، مجموعی ذخائر 19 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 ارب 57 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ 28 نومبر کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 58 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جو مجموعی ذخائر کا حصہ ہیں۔














