ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاوٴ 17 ڈالر کم ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے اب یہ 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1457 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں سونے کا بھاوٴ 17 ڈالر کی کمی کے بعد 4191 ڈالر فی اونس تک آ گیا ہے، جو کہ 4200 ڈالر فی اونس کی نفسیاتی حد سے نیچے ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں