وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے کے حقوق کی عدم فراہمی پر احتجاج

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے حقوق کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا اور کہا کہ تین صوبوں کو حق دیا جارہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا محروم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تین صوبوں کو ان کا حق دیا جارہا ہے، مگر خیبرپختونخوا محروم ہے۔ انہوں نے اظہار افسوس کیا کہ ان کے صوبے کو اس کا حق نہیں مل رہا۔

سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے این ایف سی اجلاس میں خیبرپختونخوا کے حقوق کا معاملہ اٹھایا ہے۔ 25ویں ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع کے پی میں ضم کیے گئے، مگر انہیں ان کا حصہ نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء نے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے کہ آئندہ بدھ تک ایک سب کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو 8 جنوری تک سفارشات پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں، مگر انہیں ان کا حق نہیں دیا گیا۔ اب یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انہیں ان کا حق دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری کے پی حکومت نہیں کررہی، بلکہ وہ لوگ کررہے ہیں جنہوں نے جرائم پیشہ افغانیوں کے کاغذات نامزدگی منظور کروائے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل گئے تھے، مگر ملاقات نہیں ہوسکی۔ صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ وہ عدالتی حکم کے مطابق آتے ہیں، مگر ملاقات نہیں ہوتی۔

دیگر متعلقہ خبریں