قومی مالیاتی کمیشن اجلاس میں مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) اجلاس اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ مختلف مالیاتی امور پر پیش رفت کے لیے الگ الگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروپس اپنے اپنے دائرہ کار میں سفارشات تیار کریں گے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چھ سے سات ورکنگ گروپس بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ ان کے اوپر ایک علیحدہ سپر گروپ بھی ہوگا جو مجموعی پیش رفت کی نگرانی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ورکنگ گروپ سابق فاٹا کے مالیاتی معاملات کے حوالے سے مخصوص طور پر بنایا جائے گا۔
مزمل اسلم کے مطابق این ایف سی کا آئندہ اجلاس 8جنوری سے 15 جنوری کے درمیان منعقد ہوگا جس میں ورکنگ گروپس کی ابتدائی رپورٹس پیش کیے جانے کا امکان ہے۔













