ایف آئی اے نے لاہور میں جعلی اہلکار بن کر رقوم بٹورنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے لاہور میں جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت عمر طارق اور فہد عرفان کے نام سے ہوئی ہے، جو خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرکے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتے تھے۔
ان افراد کو علامہ اقبال ٹاؤن لاہور سے گرفتار کیا گیا، جہاں سے ان کے قبضے سے درخواست گزار سے بٹوری گئی رقم اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔
منظم گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔














