دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے 2025 میں غیر معمولی رفتار برقرار رکھی، نومبر میں مہنگا ترین اپارٹمنٹ 15.51 ارب روپے میں فروخت ہوا۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے 2025 میں بھی ریکارڈ رفتار برقرار رکھی۔ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں خرید و فروخت میں مزید اضافہ ہوا۔
دبئی میں سال کے پہلے 11 ماہ میں جائیداد کی لین دین کی مالیت 624.1 ارب درہم (تقریباً 47.68 کھرب روپے) تک پہنچ گئی۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 49.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے، جس کی وجہ اہم کمیونٹیز میں آف پلان ڈیمانڈ اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی ہے۔
نومبر میں مہنگا ترین اپارٹمنٹ 15.51 ارب روپے میں فروخت ہوا۔ موجودہ سال کے صرف ماہ نومبر میں دبئی میں 769 سودے ہوئے جن کی مالیت 3.51 ارب درہم (تقریباً 268 ارب روپے) رہی۔













