کراچی میں فارما ایشیا 2025 کا شاندار آغاز

کراچی میں فارما ایشیا 2025 کا شاندار آغاز، 8 ہزار سے زائد شرکاء اور 200 سے زائد غیر ملکی مندوبین کی شرکت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران اور غیر ملکی وفود نے افتتاح کیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اظہر علی ڈاہر سمیت کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

نمائش کے پہلے ہی دن 8 ہزار سے زائد فارما پروفیشنلز نے شرکت کی، جس میں 750 اسٹالز اور 10 ممالک سے 200 سے زائد غیر ملکی مندوبین شامل ہیں۔ چین کا سب سے بڑا انٹرنیشنل پویلین فارما ایشیا میں مرکزی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ایونٹ ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیر اہتمام، پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اشتراک اور ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے منعقد ہوا۔

فارما صنعت کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور 5 سال میں اسے 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پالیسی اصلاحات اور قیمتوں میں بہتری سے کاروباری ماحول سازگار ہو رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات، خصوصاً قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ فارما ایشیا 4 دسمبر 2025 تک تعاون، نیٹ ورکنگ اور بزنس مواقع کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں