وزیراعظم شہباز شریف جنیوا روانہ ہوں گے جہاں ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں۔ یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔
جنیوا: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج رات جنیوا روانہ ہوں گے جہاں وہ ایک اہم سفارتی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ تقریب ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لیے منعقد کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کل متوقع ہیں۔ پاکستان کی ثالثی سے آگے بڑھنے والے امن عمل میں یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف عالمی سفارتی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
جنیوا میں امن معاہدے سے متعلق اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے جانے کا بھی امکان ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہوں گے۔
َ اس پیش رفت کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد سفارتی کوششیں تیز ہوئی ہیں۔ پاکستان نے فریقین کے درمیان رابطوں اور امن عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔













