وفاق کے ورچوئل ایسٹ میں کالے دھن کی روک تھام کیلئے سخت فیصلے

وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی شرط پر ورچوئل ایسٹ میں کالے دھن کی روک تھام کیلئے سخت ضوابط متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرط پر ورچوئل ایسٹ میں کالے دھن کے استعمال کو روکنے کے لیے سخت ضوابط متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر ریگولیشنز کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

یہ مسودہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ ضوابط میں منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت، کرپشن اور مشکوک ٹرانزکشنز کی روک تھام کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز کے لائسنس منسوخ، جرمانے اور نااہلی کی سزائیں دی جائیں گی۔ مشکوک ٹرانزکشنز پر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی سفارش پر فوری کارروائی ہو گی۔

مزید برآں، اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ ضوابط کی پابندی لازمی ہوگی، اور کسٹمرز کی تحقیق و تصدیق نہ ہونے پر بزنس شراکت داری کی ممانعت ہو گی۔ ورچوئل ایسٹ کمپنیوں کے لیے فائلر اور ٹیکس پیئر ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں