ایرانی صدر پزشکیان کا امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا مگر قومی وقار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے دشمن کے خوابوں کو چکنا چور کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر کا اعلان، جنگ نہیں چاہتے مگر قومی وقار پر سمجھوتہ نہیں

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا مگر دھمکیوں کا سامنا بھی نہیں کرے گا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ دشمنوں کا خواب ہے کہ ایران جھک جائے مگر وہ کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

ایرانی صدر نے تہران میں آیت اللہ امام خمینی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران خودمختاری اور قومی وقار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سفارتی تعطل کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی دباؤ، دھمکی یا جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

ایرانی صدر نے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کو کمزوری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، پانی اور ٹرانسپورٹ نظام پر حملوں کی بات بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی دھمکیاں طاقت کی علامت نہیں ہوتیں۔ مسعود پزشکیان کے مطابق یہ کسی قوم کے عزم کے سامنے بے بسی کی نشانی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دشمن جارحیت کا راستہ اختیار کرتا ہے تو ایران پسپائی اختیار نہیں کرے گا۔ انہوں نے اپنے ملک کے اندرونی اتحاد اور قومی یکجہتی کو محفوظ رکھنے پر زور دیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد کرنے کا دشمن کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے ایرانی قیادت کی دانشمندانہ سفارت کاری کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کو مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی ہدایت دی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں