مسعود پزشکیان کا بیان، بمباری سے قوم کو سرینڈر نہیں کرایا جا سکتا

ایرانی صدر نے کہا کہ بمباری کے ذریعے کسی قوم کو سرینڈر پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے غزہ کی مثال دی کہ محدود رقبے کے باوجود غزہ نے ہتھیار نہیں ڈالے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر کا بیان: بمباری سے قوم کو سرینڈر نہیں کرایا جا سکتا

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ کسی قوم کو بمباری کے ذریعے سرینڈر پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو خطے کی ‘نہ جنگ، نہ امن’ کی صورتحال سے نکلنا چاہیے، مگر جنگ ایران کے مفاد میں نہیں ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اگر ایران کی عزت و سرحدوں کی خلاف ورزی ہوئی تو قوم ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ ان کے مطابق ایرانی کمانڈروں کی شہادت ناقابل قبول ہے اور اس پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے غزہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ محدود رقبے کے باوجود غزہ نے ہتھیار نہیں ڈالے، اسی طرح امریکا اور اسرائیل بھی ایران کو سرینڈر نہیں کر سکتے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ فضائی طاقت اور بمباری سے قوموں کے عزم کو ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔ قوت کے ذریعے قوموں کی مزاحمت کو دبانا ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ ایران خطے میں اپنی خودمختاری اور سلامتی کے لئے ہمیشہ محتاط رہا ہے اور اپنے موقف پر قائم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں