پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے تحت فی تولہ سونا 2700 روپے سستا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، منگل کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے پر آگئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 315 روپے کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار 799 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 218 ڈالر پر آگیا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے، جس کے تحت ایک تولہ چاندی 41 روپے سستی ہوکر 6 ہزار چار روپے جبکہ 10 گرام چاندی 5 ہزار 147 روپے ہوگئی ہے۔












