وفاقی حکومت کے قرضے 81 ہزار 930 ارب روپے ہوگئے، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

وفاقی حکومت کے قرضے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جس سے اقتصادی ترقی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی حکومت کے قرضے 81 ہزار 930 ارب روپے تک پہنچ گئے، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی حکومت کے قرضے 81 ہزار 930 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 6 ہزار 994 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت کے قرضے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جس کی مالیت 81 ہزار 930 ارب روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق اپریل 2026 میں مرکزی حکومت کا قرضہ 1406 ارب روپے بڑھا ہے۔ حکام نے اس اضافہ کو شدید تشویش کا باعث قرار دیا ہے۔

قرضوں میں اضافے کا اثر معیشت پر گہرا پڑ سکتا ہے، جس سے اقتصادی ترقی متاثر ہو سکتی ہے۔ قرضوں کی بڑھتی ہوئی شرح حکومت کے لیے مالی مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں قرضوں کا بڑھتا ہوا رجحان گزشتہ چند سالوں سے جاری ہے، جس سے مالیاتی استحکام پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں