عظمیٰ خانم کو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت

عظمیٰ خانم کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی، پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کی تیاری کرلی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خانم کو اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔ ڈاکٹر عظمیٰ خانم کچھ دیر میں فیکٹری ناکے سے گیٹ نمبر 5 کے لیے روانہ ہوں گی۔ آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن مقرر ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا، جس میں پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی تھی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کو بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جائیں گے، اگر ملاقات نہ ہوئی تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے خبردار کیا کہ گورنر راج لگانے کی کوشش کی تو ہم نہیں ڈریں گے۔ انہوں نے منگل کو ہر ضلع، گاؤں اور یونین کونسل سے کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں