جوڈیشل کمیشن نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج مقرر کر دیا، دیگر تعیناتیاں بھی منظور۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن ایک سال سے اسپیشل جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس منیب اختر نے جسٹس میاں گل حسن کی مستقل تعیناتی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت کو مستقل کرنے اور جسٹس محمد کامران ملا خیل کو بلوچستان ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی، جو متفقہ طور پر منظور کی گئی۔














