پارلیمنٹ میں اقلیتوں کے حقوق کا بل منظور، اختیارات پر بحث

پارلیمنٹ نے اقلیتوں کے حقوق کے بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا، مولانا فضل الرحمان نے ترامیم پر اعتراضات اٹھائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا۔

پارلیمنٹ نے قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق 2025 کے قیام کا بل منظور کرتے ہوئے 160 ووٹوں کے ساتھ حمایت کی جبکہ 79 ارکان نے مخالفت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین کو متنازع بنانے سے گریز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 27 ویں ترمیم میں کسی سے مشاورت نہیں کی گئی اور یہ ترمیم متنازع ہو سکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور مغرب کی خواہشات کی پیروی کی جا رہی ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے بل پر اعتراضات اٹھائے تھے اور حکومت نے مولانا فضل الرحمان اور کامران مرتضیٰ کی ترامیم کو قبول کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں