ایف بی آر کا ٹیکسٹائل ملوں کی نگرانی کے لیے کیمرے لگانے کا فیصلہ

ایف بی آر نے ٹیکسٹائل ملوں کی نگرانی کے لیے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر اپٹما نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکسٹائل اور اسپننگ ملوں کی مانیٹرنگ کے لیے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو کیمرے لگانے کی ہدایت دی ہے، جبکہ اسپننگ ملز مالکان کو سیلز ٹیکس انوائس بھیج دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کیمرے نصب کرنے کا ٹھیکہ دو کمپنیوں کو دے دیا گیا ہے، جو دو کیمرے نصب کرنے کے لیے 35 لاکھ روپے وصول کریں گی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمپنیاں سافٹ ویئر کا سالانہ 20 لاکھ روپے الگ سے لیں گی، جبکہ سافٹ ویئر اور کیمرے بازار میں آدھی قیمت پر دستیاب ہیں۔

اپٹما ذرائع کے مطابق معاملہ چیئرمین ایف بی آر کے سامنے پیش کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے، کیونکہ ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں