بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فارورڈ بلاک کی کوئی حقیقت نہیں، پارٹی ارکان متحد ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں فارورڈ بلاک کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ سب اراکین بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ پارٹی میں جمہوری طور پر اختلافِ رائے کی اجازت ہے۔ ہم تمام اہم فیصلے اتفاقِ رائے سے کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں سب موجود تھے، صرف وہ اراکین غیر حاضر تھے جو بیرونِ ملک تھے۔ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام ایم پی ایز وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ سہیل آفریدی کی حکومت نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں، لیکن بیرسٹر گوہر نے ان کی تردید کی ہے۔















