اسحاق ڈار نے پاکستان کے ابراہم معاہدے میں شمولیت کی افواہوں کو مسترد کیا، فلسطینی مسئلے کے حل تک معاہدے میں شامل نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) اسحاق ڈار نے پاکستان کے ابراہم معاہدے میں شمولیت کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی پالیسی اس معاملے پر واضح ہے۔
نائب وزیراعظم نے بتایا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے یا معاہدے کا حصہ بننے پر غور نہیں ہو سکتا۔ فلسطینی مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ 1967 سے قبل کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کا قیام اور القدس الشریف دارالحکومت ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطین کے معاملے پر پاکستان کا موقف کئی دہائیوں سے واضح ہے۔ وزارت خارجہ کو اس بارے میں متعدد سوالات موصول ہو رہے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان کا مؤقف فلسطین کے معاملے پر ہمیشہ سے واضح اور غیر مبہم رہا ہے، جس میں کوئی لچک نہیں ہے۔















