ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، دسمبر کیلئے نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر کی قیمت 2466 روپے 10 پیسے مقرر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

اب گھریلو سلنڈر کی قیمت 87 روپے 21 پیسے بڑھا کر 2466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نومبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2378 روپے 89 پیسے تھی۔

یہ اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں