گوہر علی خان نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور آئین و قانون کے مطابق صوبے کے چلنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی افواہیں صرف چہ مگوئیاں ہیں اور صوبہ آئین و قانون کے مطابق چلے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے گورنر راج کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا گورنر راج کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
بیرسٹر گوہر کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہم سب کا صوبہ ہے اور یہاں گورنر راج نہیں لگے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی آخری ملاقات 4 نومبر کو ہوئی تھی اور ان ملاقاتوں کو بہت ضروری سمجھتے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں آئینی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گوہر علی خان نے کہا کہ صوبہ آئین و قانون کے مطابق ہی چلے گا اور کسی قسم کی غیر آئینی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔














