کوئٹہ میں خودکش حملہ، 18 افراد جاں بحق، 35 زخمی

کوئٹہ میں چمن ریلوے پھاٹک کے قریب خودکش دھماکے میں 18 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، جن میں ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوئٹہ میں خودکش حملہ، 18 افراد جاں بحق، 35 زخمی

کوئٹہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) کوئٹہ کے چمن ریلوے پھاٹک پر شٹل ٹرین کے قریب خودکش دھماکے میں 18 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ صبح 8 بج کر 5 منٹ پر ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ٹرین کو نشانہ بنایا گیا، جس سے کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا۔

اس واقعے سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حملہ دہشت گردی کے سلسلے کا حصہ ہے، جسے حکومتی قیادت نے شدید مذمت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں