ایران کا امریکا اور اسرائیل کو سخت انتباہ، دوبارہ حملے کی صورت میں شدید ردعمل

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ حملہ ہوا تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔ تہران پولیس نے دو جاسوسوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکا اور اسرائیل کو سخت انتباہ، دوبارہ حملے کی صورت میں شدید ردعمل

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تہران پولیس نے دو مبینہ جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جارحیت کی صورت میں ایران کا جواب تیز اور فیصلہ کن ہوگا۔

میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ ایران کی قوم اور افواج نے ہمیشہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو ایران بھرپور جواب دے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تہران پولیس نے خفیہ معلومات اکٹھی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات سے معلومات جمع کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ ایرانی پولیس نے دماوند میں چھاپے کے دوران 3 سٹار لنک ڈیوائسز ضبط کی ہیں۔ افسران کو 13 ہزار ڈالر کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی جو مسترد کر دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں