آسٹریلیا میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد

آسٹریلیا نے بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے تحت 16 سال سے کم عمر بچے اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا نے 10 دسمبر سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے تحت میٹا، ٹک ٹاک اور یوٹیوب جیسی کمپنیاں ان بچوں کے اکاؤنٹس بنانے کی اجازت نہیں دیں گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں ان کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قانون بچوں کو نقصان دہ مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ حالیہ سروے میں آسٹریلوی عوام کی اکثریت نے اس پابندی کی حمایت کی ہے، تاہم بعض ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پابندی سے بچے غیر محفوظ سائٹس کا رخ کر سکتے ہیں۔

آسٹریلیا کی اعلیٰ عدالت میں 15 سال کے دو بچوں نے اس قانون کو چیلنج کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ان کے اظہار رائے اور معلومات تک رسائی کے حق کو محدود کرتی ہے۔ آسٹریلیا کی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ حکومت اس قانون پر قائم رہے گی اور بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے والدین کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ کم عمر اکاؤنٹس کی نشاندہی اور انہیں غیر فعال کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں