دبئی بجٹ ائیرلائن کی اسلام آباد، لاہور، پشاور کیلئے پروازیں معطل، مسافروں کو ری فنڈ کی سہولت

دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر اسلام آباد، لاہور، پشاور کی پروازیں 26 اکتوبر تک معطل کر دیں ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دبئی بجٹ ائیرلائن کی اسلام آباد، لاہور، پشاور کیلئے پروازیں معطل، مسافروں کو ری فنڈ کی سہولت

دبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق، یہ معطلی 26 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی۔ تاہم کراچی، سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ کیلئے پروازیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔

متاثرہ مسافروں کو ان کے پیسے واپس کیے جا رہے ہیں اور انہیں دیگر ائیرلائن پر ری بکنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ اقدام ایران جنگ کے بعد خلیجی فضائی آپریشن میں ہونے والے مسائل کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ دبئی ائیرپورٹ پر مارچ میں مسافروں کی تعداد میں 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ عرب امارات کی دیگر ائیرلائنز کی پاکستان کیلئے پروازیں جاری رہیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں