وادی تیراہ میں دہشتگردی کی نئی لہر، پشاور کو خطرہ

وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردی نے پشاور کو خطرے میں ڈال دیا، صوبائی حکومت کو فوری اقدامات کی ضرورت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وادی تیراہ میں خوارج کی بڑھتی سرگرمیوں نے پشاور کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ فتنہ الخوارج نے وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر حملے شروع کیے ہیں، جس کا فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر ہے۔

24 نومبر کو پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کے لیے افغان خارجیوں نے تیراہ کا راستہ اپنایا۔ ماضی میں خارجی حکیم اللہ محسود کا مرکز بھی تیراہ میں رہا ہے، جہاں سے وہ پشاور اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتا رہا۔

ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں دہشتگردوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور منشیات کے کاروبار سے جڑے اندرونی مفادات بھی ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں حملوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں