حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ افغانستان سے آ کر پاکستان میں مسلمانوں کو قتل کرنے والے قاتل ہیں، مجاہد نہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان آ کر مسلمانوں کو قتل کرنے والے قاتل ہیں، مجاہد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاد قرآن و سنت کے مطابق ہی ہوگا۔
قومی امن کمیٹی کے بیان کے مطابق، جہاد وہی ہے جو ہماری قیادت نے بھارت کے خلاف کیا۔ حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ جہاد وہ ہے جو سرحد پر فوجی انجام دیتے ہیں۔
انہوں نے مولانا ادریس کی شہادت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جرم یہی تھا کہ وہ عالمی امن کی کوشش کرنے والے سپہ سالار کی تعریف کر رہے تھے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ سید عاصم منیر قوم کو جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بے گناہوں کا قتل اسلام سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔
یاد رہے کہ مولانا ادریس کو ان کے بیانات پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان سے آ کر مسلمانوں کا قتل کرنے والے مجاہد نہیں ہیں۔














