خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں امن و امان کے لیے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں سات گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور شرکاء کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق اسمبلی اراکین نے صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سواتی نے کہا کہ اسپیشل سیکیورٹی کمیٹی کا مقصد صوبے میں پائیدار امن کا قیام اور مسائل کا حل افہام و تفہیم کے ذریعے تلاش کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی سیاسی قوتیں امن و استحکام کے لیے متحد ہیں اور کمیٹی کا اگلا اجلاس جلد منعقد ہوگا۔













