190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سننے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سننے کا فیصلہ کیا، سماعت 7 مئی کو ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سننے کا فیصلہ، تاریخ مقرر

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے ان اپیلوں کی سماعت کے لیے 7 مئی کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ مرکزی اپیلیں مقرر ہو جانے کے بعد سزا معطلی کی درخواستیں غیر مؤثر ہو جائیں گی۔ دریں اثنا، بشریٰ بی بی کی ذاتی معالج کی رسائی کی درخواست پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دو دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ وہ وجوہات کے ساتھ آرڈر پاس کریں گے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست کی کاپی پیش کی ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے کورئیر کے ذریعے اور ذاتی طور پر جیل میں درخواست جمع کرائی ہے۔

واضح رہے کہ 16 اور 17 اپریل کی درمیانی رات بشریٰ بی بی کی سرجری ہوئی تھی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں