ون کانسٹی ٹیوشن کیس، محسن نقوی کا غیر قانونی فروخت کی تحقیقات کا اعلان

ون کانسٹی ٹیوشن کیس میں محسن نقوی کا مؤقف، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا تعاقب ضروری قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ون کانسٹی ٹیوشن گھپلا: محسن نقوی کا مؤقف، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا تعاقب ضروری

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے ون کانسٹی ٹیوشن کے معاملے پر اپنا مؤقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی طور پر بیچا گیا ہے۔

محسن نقوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کا مؤقف بھی یہی ہے، اور ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی برقرار رہے گی اور یہ سب کے لیے برابر ہوگا، امیر اور غریب کے لیے الگ الگ نہیں ہو سکتا۔

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس میں نئے حقائق سامنے آئے ہیں، جن میں سیاستدان، بیوروکریٹس، ججز اور بینکرز ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے بڑا گھپلا نہیں ہوا، اور وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں ان افراد کا تعاقب کرنا چاہیے جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا۔

دیگر متعلقہ خبریں