پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن صحافیوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے وقف ہے۔
دنیا بھر میں صحافیوں کو درپیش خطرات اور چیلنجز پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔ پاکستان میں آزاد صحافت جمہوریت اور عوامی شعور کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔
آج کے دن کا مقصد صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات اور خطرات سے آگاہی دینا ہے۔ صحافی پیشہ ورانہ فرائض کی بجاآوری میں دھمکی آمیز رویوں کا سامنا کرتے ہیں۔
پاکستان میں صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کیا گیا ہے۔ ماضی میں صحافیوں نے پابندیاں اور قید کے مختلف ادوار دیکھے ہیں۔
یاد رہے کہ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کے مطابق 1992ء سے 2025ء تک 1402 سے زائد صحافی جان کی قربانی دے چکے ہیں۔














