وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا تنقید پر سخت ردعمل، ترقیاتی دعوے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تنقید پر جواب، ترقیاتی منصوبوں کا دعویٰ

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تنقید برائے اصلاح سب کی ذمہ داری ہے، لیکن جب آواز اٹھاتا ہوں تو ڈرامے بنائے جاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے تقریب میں بتایا کہ مسنگ لنک روڈ کا فیز ون مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی فیزز پر کام جاری ہے، تاہم زمین کے مسائل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کے لیے 200 ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے اور آؤٹر رنگ روڈ کی فیزیبیلیٹی بھی مکمل کی جا رہی ہے، جس سے کچھ لوگوں کو اعتراض ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ این ایف سی میں سے خیبرپختونخوا کا 1375 ارب روپے کھایا جا چکا ہے اور ہم نے ساتواں این ایف سی ایوارڈ مسترد کیا ہے۔

یاد رہے کہ سہیل آفریدی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے، تاہم کچھ ارکان قومی اسمبلی ان کی تقرری پر ناراض ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں