ایل این جی فراہمی کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا حکومتی دعویٰ

ایل این جی کی فراہمی کے بعد بجلی کی لوڈ مینجمنٹ ختم ہوگئی ہے، اویس لغاری نے کہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایل این جی کی فراہمی سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ ایل این جی (LNG) کی تازہ فراہمی کے بعد بجلی کی لوڈ مینجمنٹ ختم ہوگئی ہے۔

اویس لغاری نے بیان میں کہا کہ کچھ دنوں سے عوام لوڈ مینجمنٹ کا سامنا کر رہے تھے، مگر اب ایل این جی کی فراہمی کے بعد صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔

شہر کے بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، لیکن پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جو 6 ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے۔

وزیر توانائی نے واضح کیا کہ بجلی کی پیداوار میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے، مگر ہماری کوشش ہے کہ صارفین کو مہنگی بجلی سے محفوظ رکھا جائے۔

یاد رہے کہ قطری گیس کی عدم دستیابی کے باعث مہنگی گیس خریدنی پڑی، جس کی وجہ سے بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں