نیب چیئرمین نے آئی ایم ایف کی کرپشن رپورٹ کو معتصب قرار دیا اور اس پر اعتماد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ معتصب اور نامناسب ہے۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران چیئرمین نیب نے آئی ایم ایف رپورٹ پر شدید اعتراضات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمارے معاملات میں بہت زیادہ مداخلت کر رہا ہے۔
چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کو سنجیدہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ رپورٹ میں نیب کی تعریف کی گئی، مگر ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایک ٹرائیکا بنا رکھا ہے، جو ملکوں کے خلاف ماحول بناتا ہے۔
واضح رہے کہ نیب کی 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 2.962 ٹریلین روپے کی ریکارڈ ریکوری ہوئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 گنا زیادہ ہے۔














