پاکستان میں بینک اور دفاتر میں تین دن کی تعطیل

پاکستان میں اسٹیٹ بینک، کمرشل بینک، اسٹاک ایکسچینج اور سرکاری دفاتر یوم مزدور کی مناسبت سے تین دن کے لیے بند رہیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں بینک اور دفاتر تین دن کے لیے بند

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اسٹیٹ بینک، کمرشل بینک، اسٹاک ایکسچینج اور سرکاری دفاتر رواں ہفتے تین دن کے لیے بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق یکم مئی بروز جمعہ اسٹیٹ بینک اور اس کے تمام ذیلی دفاتر ملک بھر میں بند رہیں گے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی یکم مئی کو تعطیل کرے گی۔

مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ یوم مزدور کے موقع پر تمام بینک بند رہیں گے۔ چونکہ یکم مئی جمعہ کو ہے، اس لیے بینک ملازمین کو تین دن کی مسلسل چھٹی ملے گی۔

یہ اقدام بینک ملازمین کے لیے آرام کا موقع فراہم کرتا ہے کیونکہ ہفتہ اور اتوار کو ویسے بھی بینکوں میں چھٹی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کے باعث ہر سال ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں