وفاقی وزیر بحری امور نے صومالی سفیر کو پاکستانی جہاز ‘آنر 25’ پر موجود عملے کی واپسی کیلئے خط لکھا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے صومالیہ کے سفیر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے آئل ٹینکر ’آنر 25‘ پر موجود 25 پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے مدد مانگی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی بحری عملے کی سلامتی پر گہری تشویش ہے۔ ان کے مطابق عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
صومالی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ وزارت کے مطابق جہاز اور عملے سے متعلق پیشرفت سے پاکستان کو فوری آگاہ کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق پاکستانی شہریوں اور جہاز سے متعلق معلومات قومی سلامتی اداروں کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عملے کی حفاظت اور واپسی کے لیے رابطہ کاری بہتر بنانا ہے۔
واضح رہے کہ آئل ٹینکر ’آنر 25‘ صومالیہ کے ساحل کے قریب مشکلات کا شکار ہوا تھا۔ جہاز پر موجود 25 پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے سفارتی رابطے جاری ہیں۔














