پنجاب اسمبلی کی کم عمری کی شادی پر ترمیمی بل کی منظوری

پنجاب اسمبلی نے کم عمری کی شادی پر پابندی کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی، شادی کی عمر 16 سے 18 سال کی جا رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب اسمبلی کی کم عمری کی شادی پر ترمیمی بل کی منظوری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اسمبلی نے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔ یہ مسودہ قانون حکومتی رکن مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کیا، جس پر حکومتی و اپوزیشن ارکان نے گفتگو کی۔

پنجاب اسمبلی نے اس کے علاوہ ٹریفک جرمانوں میں کمی سے متعلق بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعتراض کیا کہ پہلی بار بغیر کاپیوں کے بل منظور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی کاپیاں تمام ممبران کو ملنی چاہئیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کم عمری کی شادی کے بل کی کاپیاں اور ترامیم کا علم نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے لیے شناختی کارڈ یا برتھ سرٹیفکیٹ لازمی ہونا چاہئے۔

بل میں شادی کی عمر 16 سال سے بڑھا کر 18 سال کی جا رہی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے فوری طور پر تمام ارکان کو بل کی کاپیاں دینے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ یہ ترمیمی بل بچوں کے تحفظ کے ضمن میں اہم قدم ہے جو شادی کے لیے قانونی عمر کو بڑھا کر ان کے حقوق کی حفاظت کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں