لبنان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر ڈرون حملہ کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کے قریب ڈرون حملہ کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے طیبہ میں کیا گیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں کے قریب حملہ کیا، جب وہ زخمی اہلکاروں کو منتقل کر رہے تھے۔ فوجیوں نے ڈرون پر فائرنگ کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے۔
حملے کے وقت ڈرون زمین پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث اسرائیلی فوجی ڈرون کے قریب آتے وقت بھاگتے دکھائی دیے۔
اس حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے وادی بقاع میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ کے 2 ارکان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یاد رہے کہ جنگوں کے باعث ایران اور لبنان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ بیشتر صحت مراکز تباہ یا بند ہیں۔















