فیصل آباد کے قریب موٹروے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے دو اہلکار جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے۔
فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹروے پر پولیس کی وین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملتان پولیس کے اہلکار لاہور میں میچ سکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔













