مردان ماربل کان حادثہ، مزدور 17 دن ملبے تلے کیسے زندہ رہا؟

مردان میں 17 دن بعد کان سے زندہ مزدور عبدالوہاب کی برآمدگی معجزہ قرار دی جا رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مردان: کان میں 17 دن بعد زندہ مزدور برآمد

مردان: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ مردان کے علاقے پلوڈھیری میں ماربل کی کان میں 17 دن بعد زندہ مزدور عبدالوہاب کا برآمد ہونا معجزہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ حادثہ 31 مارچ کو ہوا جب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پتھر گرنے سے 8 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ملبے سے نکال لیا۔ تاہم ایک مزدور لاپتہ تھا جسے 16 اپریل کو زندہ نکالا گیا، جس نے سب کو حیران کر دیا۔

عبدالوہاب نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ 17 دن ملبے تلے پھنسے رہے اور پانچ وقت کی نماز پڑھتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بالکل ہوش میں تھے اور ہمت نہیں ہاری۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس صرف بارش کا پانی موجود تھا اور کھانے کو کچھ نہیں تھا۔ وہ اس وقت کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور اپنے اہل خانہ کو یاد کیا۔

واضح رہے کہ مزدوروں کی حفاظت کے لیے ٹھیکیداروں کو مزید احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں