پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، اہم ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اسمبلی کا 35 واں اجلاس کل دوپہر 2 بجے ہوگا، جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔
اجلاس میں محکمہ ماحولیات کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔ ارکان اسمبلی زیرو آور نوٹسز پیش کریں گے جبکہ پانچ تحریک التواء کار زیر بحث آئیں گی۔
پنجاب موٹر گاڑیاں (چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025 اور ستھرا پنجاب اتھارٹی آرڈیننس 2025 پیش کیے جائیں گے۔ پولیس آرڈر (دوسری ترمیم) 2025 پر بھی بات ہوگی اور امن و امان کی صورتحال پر عام بحث کا آغاز ہوگا۔















