وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دیں جبکہ بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں جبکہ بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کاکول میں تاریخی خطاب میں بھارت کے الزامات کا بھرپور جواب دیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ پر متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ بھارت نے دہشتگردی کی مذمت نہیں کی۔ وزیراعظم کا خطاب سفارتی محاذ پر ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے اور 600 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان برداشت کیا۔ عالمی برادری نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر عزت، وقار اور اعتماد حاصل کیا ہے۔ کاکول میں وزیراعظم کا خطاب تاریخ میں اہم سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔















